جمعه 15/نوامبر/2024

اسیران سے اظہارِ یکجہتی مارچ پر اسرائیلی فوجیوں نے دھاوا بول دیا

جمعرات 3-مارچ-2022

منگل کی شام الخلیل کے علاقے باب الزاویہ پر اسرائیلی قابض افواج (آئی او ایف) کے چھاپے اور بعدازاں ربڑ چڑھی دھاتی گولیاں چلانے سے دو صحافی زخمی ہو گئے۔ آنسو گیس کے اندھا دھند استعمال کی وجہ سے درجنوں فلسطینیوں کو  سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب فوجیوں نے شہر میں قیدیوں کی حمایت میں نکالیا گیا مارچ پُرتشدد طریقے سے دبانےکی کوشش کی۔

صحافت سے وابستہ عبدالمحسن شلالدہ کو ہاتھ میں ربڑ کی گولی لگی، ایک دوسرے صحافی مصعب شاور کا پاؤں بری طرح زخمی ہوا۔ دونوں کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔

گذشتہ کئی دنوں سے فلسطینی قیدی احتجاج کر رہے ہیں۔ ان سے اظہارِ یکجہتی میں یہ مارچ کیا گیا ہے۔ احتجاجی مارچ میں اسرائیلی جیل سروس کے تعزیری اقدامات مسترد کرنے کا اعلان کیا گیا۔

اسرائیلی جیلوں میں اس وقت 4500 فلسطینی قید ہیں۔ قیدیوں میں 34 خواتین اور 180 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی