جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی حکام کا فلسطینی اسیر کا مکان انتقاماً مسمار کرنے کا حکم

بدھ 2-مارچ-2022

منگل کو قابض اسرائیلی فوج نے جنین کے مغرب میں سلہ الحارثیہ قصبے سے تعلق رکھنے والے فلسطینی عمر جرادات کے گھر کو مسمار کرنے کے فیصلے کی توثیق کر دی۔ قابض حکام نے اسیر کے اہل خانہ کی جانب سے جمع کرائی گئی اپیل کو مسترد کردی اور مکان کی مسماری کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔

گذشتہ جنوری میں قابض حکام نے دو قیدیوں، غیث اور عمر جرادات کے اہل خانہ کو ان کے گھروں کو منہدم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ انہوں نے "خالی کی گئی حومش” بستی کے قریب ایک کمانڈو آپریشن کیا تھا۔

قابض حکام نے عمر اور غیث جرادات کو گرفتار کیا اور ان پر دسمبر کے وسط میں حومش کی خالی کردہ بستی کے قریب فائرنگ سے حملہ کرنے کا الزام لگایا، جس کے نتیجے میں ایک آباد کار ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔
 

قابض حکام نے 27 دسمبرکو عمراورغیث کی والدہ عاطف جرادات کو بھی گرفتار کیا۔ انہوں نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا، تلاشی لی اور توڑ پھوڑ کی، اور ایک سے زیادہ مرتبہ انہیں حراست میں لیا گیا۔

گذشتہ 20 دسمبر کو فجر کے وقت قابض فوج نے انجینیرنگ یونٹوں کے ہمراہ قیدی جرادات کے گھر پر چھاپہ مارا اور مکان کو مسمار کرنے کی تیاری کے سلسلے میں اس کی پیمائش کی۔

14 فروری کو قابض حکام نے آپریشن حومش کے ہیروز میں سے ایک جنین میں قید محمود جرادات کے گھر کو دھماکے سے اڑا دیا۔

مختصر لنک:

کاپی