چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطین پر اسرائیلی قبضہ بدترین انسانی بحران میں سے ایک ہے: قطر

منگل 1-مارچ-2022

خلیجی ریاست قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضہ بدترین انسانی بحران کی نمائندگی کرتا ہے۔

آل ثانی نے  کل پیر  کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 49 ویں اجلاس سے قبل یوکرین کے بارے میں ہنگامی اجلاس میں کہا کہ دنیا میں امن اور خطے میں استحکام کے لیے فلسطین کے مسئلے کا منصفانہ حل ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی قبضے اور عرب سرزمین اب بھی نوآبادیاتی قبضے کے نمونے کی نمائندگی کرتی ہے جو تاریخ سے تجاوز کر گئی ہے اور ایک بدترین جاری انسانی بحران میں سے ایک ہے۔

قطری وزیرخارجہ نے کہا کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی غیرقانونی تعمیر،مذہبی مقامات پر حملے اور فلسطینیوں کے خلاف روز مرہ کے حملے امن کے لیے ہونے والی مساعی کو تباہ کرنے کا باعث ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی انسانی، اخلاقی اور قانونی ذمہ داریاں ادا کرے اور فلسطینیوں کو ان کے تمام جائز حقوق حاصل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات اٹھائے جن میں سب سے اہم حق خود ارادیت، حق واپسی اور اپنی آزاد ریاست کے قیام کا حق ہے۔قطر ایک ایسی آزاد ریاست کا خواہاں ہے جس میں القدس کو دارالحکومت کا درجہ حاصل ہو اور اسرائیل سنہ 1967ء کی حدود سے واپس ہوجائے۔

مختصر لنک:

کاپی