منگل کو عبرانی میڈیا نے توقع ظاہر کی کہ اگلے ماہ کے اوائل میں ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو گا۔
عبرانی چینل 12 نے کہاکہ دنیا میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ اسرائیل میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنے گا جو کہ 2.13 ڈالر فی لیٹر تک پہنچنے کی توقع ہے جو دسمبر 2014 کے بعد سب سے زیادہ قیمت ہے۔
چینل نے اشارہ کیا کہ قابض حکومت میں وزارت خزانہ یکم مارچ کو متوقع اضافے کو تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے جس سے پبلک ٹرانسپورٹ، صنعتی اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ قابض ریاست یومیہ 5977 بیرل تیل پیدا کرتا ہے جب کہ اس کی کھپت 236249 بیرل ہے اور اس میں سے زیادہ مقدار روس اور آذربائیجان فراہم کرتے ہیں۔