فلسطینی اتھارٹی نے فلسطین نیشنل فورم کے سربراہ ناصر قدوہ کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیا۔ دوسری طرف القدس پریس کے مطابق القدوہ نے ایک پریس بیان میں کہا کہ فلسطینی اتھارٹی نے میرے عہدوں اور فیصلوں کی وجہ سے میرا سفارتی پاسپورٹ واپس لے لیا ہے مگر فلسطینی اتھارٹی کے اس اقدام سے میرے فیصلوں اور اصولوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
فتح سنٹرل کمیٹی کے ایک سابق رکن ناصر قدوہ نے تصدیق کی کہ رام اللہ اتھارٹی نے ان کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ فلسطینی بنیادی قانون کے سفارتی پاسپورٹ نظام کی واضح خلاف ورزی ہے جو مجھے پاسپورٹ حاصل کرنے کے حق کی ضمانت دیتا ہے، کیونکہ میں نے سابق سفیر کے طور پر کام کیا اور وزارت خارجہ میں بیس سال انجام دینے کے ساتھ سابق وزیر خارجہ کے طورپر کام کیا۔
قدوہ نے نشاندہی کی کہ یہ اقدامات اتھارٹی میں آمرانہ روش کی ذہنیت کی تصدیق کرتے ہیں۔ انہوں نے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کیے جانے کا معاملہ عدالت میں لے جانے کا بھی اعلان کیا۔