اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) نے اعلان کیا ہے کہ شام سے اردن آنے والے فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد 19000 بتائی گئی ہے۔
’اونروا‘ نے ہفتے کے روز اپنی ایک رپورٹ میں نشاندہی کی کہ اردن میں تمام فلسطینی شامی خاندانوں کو ان کے "رہن سہن کے حالات، بگڑتے ہوئے معاشی حالات، روزگار کے مواقع کی کمی اور ان میں وسیع پیمانے پر بے روزگاری” کی وجہ سے ہنگامی نقد امداد کی ضرورت ہے۔
فلسطینی شامی پناہ گزین جن میں سے کچھ "غیر قانونی طور پر اردن میں داخل ہوئے” ڈرتے ہیں کہ انہیں زبردستی شام واپس بھیج دیا جائے گا۔
شام سے اردن آنے والے فلسطینی پناہ گزینوں نے گزشتہ دسمبر میں دارالحکومت عمان میں منعقدہ ایک دھرنے میں سرکاری حکام اور اونروا سے اپنی قانونی حیثیت تسلیم کرنے کی اپیل کی تھی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں اردن میں شامی پناہ گزینوں کے مشابہ شناختی کاغذات اور ذاتی سیریل نمبر ڈپارٹمنٹ آف ریذیڈنسی اینڈ بارڈرز سے دیے جائیں۔