چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی آباد کاروں نےزیتون کے 300 پودے تلف کر دیے

جمعرات 17-فروری-2022

گذشتہ روز یہودی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں برقہ کے مقام پر فلسطینیوں کے زیتون کے باغات پرحملہ کرکے زیتون کے 300 پودے تلف کردیے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن میں مقامی سماجی کارکن غسان دغلس نے بتایا کہ مقامی شہریوں نے اپنےالقصور کے علاقے میں زیتون اور دوسرے تین سو پودے تلف کردیے۔

ادھر برقہ میں فلسطینی شہریوں  اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں پر آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

انسانی حقوق گروپ ’ہیومینان‘ کی رپورٹ کےمطابق گذشتہ برس 2021ء کے دوران فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاروں کے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق غرب اردن میں گذشتہ برس یہودی آبا کاروں نے فلسطینیوں پر 1088 حملے کیے۔ یہ حملے 2020ء کی نسبت 114 فی صد زیادہ ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی