جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی وزیر داخلہ کا بیت المقدس میں باب العامود پر دھاوا

بدھ 16-فروری-2022

قابض اسرائیلی حکومت میں داخلی سلامتی کے نام نہاد وزیر عومر بار لیو نے مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر دھاوا بولا۔

ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بارلیو نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں باب العمود کے علاقے پر دھاوا بولا اور سخت سیکیورٹی کے درمیان علاقے میں ایک اشتعال انگیز دورہ کیا۔

یہ اشتعال انگیز قدم مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے میں مسلسل جارحیت اور خلاف ورزیوں کے دائرے میں آیا ہے۔

 کل منگل کو مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جراح محلے انتہائی کشیدگی برقرار کیونکہ اسرائیلی پولیس نے محلے کے داخلی راستے بند کر دیئے اور وہاں کے مکینوں کو محدود کرنا شروع کردیا۔

یہ  پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پیر کی شام شیخ جراح قابض فوج اور آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں پر حملے کیے۔ اس موقعے پر شدید تصام کی کیفیت دیکھی گئی۔اس موقعے پر چار فلسطینی زخمی ہوئے۔

فلسطینی مزاحمتی دھڑوں نے منگل کو اس بات کی تصدیق کی کہ وہ آباد کاری اور یہودیت کے تناظر میں فلسطینیوں کی موجودگی کے تحفظ میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ معرکہ القدس کی تلوار ابھی تک جاری ہے

مختصر لنک:

کاپی