چهارشنبه 30/آوریل/2025

الشیخ عکرمہ صبری کا الشیخ جراح کا دورہ، مکینوں کی حمایت کا عزم

منگل 15-فروری-2022

مسجد اقصیٰ کے امام الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ  قابض ریاست  کے مکروہ عزائم اور جارحیت کے سامنےڈٹ کر کھڑیں رہے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کے فیصلوں کو جائز سمجھنا بھی جائز نہیں ہے۔

صبری نے مقبوضہ بیت المقدس کے الشیخ جراح محلے کے اپنے دورے کے دوران اس محلے کے رہائشیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جنہیں جلاوطنی اور گھروں کو مسمار کرنے کا خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قابض ریاست کے فیصلے غیر قانونی، غیر انسانی اور غیر مہذب ہیں۔

صبری نے واضح کیا کہ ہمارے القدس کے لوگ ایک ثابت قدم لوگ ہیں جو اپنے حق پر قائم ہیں، اپنے حقوق کا دفاع کرتے ہیں، عقیدہ اور ایمان کا دفاع کرتے ہیں۔ کیونکہ یہ ملک مقدس ہے اور اس کا دفاع کرنا ایک بندھن ہے اور ہم اس کے رکھوالے ہیں۔ ہمارے لیے اس میں کوتاہی یا غیر منصفانہ فیصلوں کا شکار ہونا جائز نہیں ہے۔

الشیخ صبری نے کہا کہ آج  الشیخ جراح محلے میں ان کی موجودگی لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، اور "سالم” خاندان اور شیخ جراح محلے کے باقی رہائشیوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

فلسطینی عالم دین نے زور دے کر کہا کہ آج الشیخ جراح محلے اور القدس میں عام طور پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ وجود کی جنگ ہے اور اسرائیلی حکام کی جانب سے نسلی تطہیر کی جارہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی