پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کی مرکزی کمیٹی کے رکن ماہر مزاہر نے کہا ہے کہ الشیخ جراح محلے میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسرائیلی غاصب حکومت کی طرف سے منظم جرائم اور دہشت گردی ہے۔
پاپولر فرنٹ نے الشیخ جراح میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کی شدید مذمت کرتئے ہوئے اسے کھلی اور منظم ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے۔
مزاہر نے پریس بیانات میں کہا کہ آباد کاروں کی دہشت گردی اور بربریت فلسطینیوں کو کھلے تصادم اور مغربی کنارے میں قابض ریاست کے خلاف براہ راست تصادم پر مجبور کرتی ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوامی مزاحمت کی متحد قومی قیادت کا اعلان کیا جائے تاکہ اسرائیلی قبضے پر ایک نئی مساوات مسلط کی جا سکے۔
مازاہر نے مغربی کنارے، غزہ کی پٹی اور مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں سے اپیل کی کہ وہ آباد کاروں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک عوامی بغاوت کو متحرک کریں اور شروع کریں۔