جمعه 15/نوامبر/2024

ایک ہفتے میں 3 فلسطینی شہید، 8 صہیونی زخمی، 129 مقامات پر تصادم

اتوار 13-فروری-2022

فلسطین میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید ہوگئے۔

ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج کے مراکز اور چوکیوں پر فلسطینیوں کی طرف سے سیکڑوں حملے کیے گئے۔

پچھلے ایک ہفتے کے دوران فلسطینیوں کی طرف سے مجموعی طورپر 129 مقامات پر تصادم ہوا۔ فلسطینیوں کی طرف سے غرب اردن میں متعدد مقامات پرفائرنگ کے 24 واقعات کا اندراج کیا گیا۔ ان حملوں میں تین اسرائیلی فوجی اور پانچ یہودی آباد کار زخمی ہوئے۔

ادھر اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران تین فلسطینی شہید ہوئے۔

گذشتہ جمعہ کو 26 مقامات پرفلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ كفر قدوم، قلقیلیہ میں شمالی چیک پوسٹ، بيتا، بيت دجن، تقوع، باب الزاوية، بيت إجزا، حوارہ چوکی، بيت دقو، كيسان، دير الحطب، شارع الشلالة، عابود، برقة، أبو ديس، قراوة بني حسان عزون، العروب کیمپ، وادي الحرامية، مفرق زيف، مخماس، مردة، بیت ھداسا  اور قرنی شمرون ، جنین میں بير الباشا بجنين اور نابلس میں حوارہ چیک پوسٹ پرحملے کیے گئے۔

جمعرات کے روز 10 مقامات پرفلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا۔ شعفاط کیمپ ، القدس  میں كفر عقب ،الخلیل میں العروب کیمپ، رام اللہ میں ودير غسانة وكفر قود واليامون ودير استيا،سلفيت وبرقة اورنابلس میں اسرائیلی فوج کے ساتھ تصادم ہوا۔

بدھ کو اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان تصادم کے 24 واقعات سامنے آئیں۔ منگل کو اسرائیلی فوج نےنابلس میں تین فلسطینیوں 22 سالہ محمد راید الدخیل،28 سالہ ادھم مبروکہ اور 21 سالہ محمد المبساط کو شہید کیا۔

مختصر لنک:

کاپی