چهارشنبه 30/آوریل/2025

3 نوجوانوں کی شہادت، بڑے عوامی احتجاج کا اعلان

جمعہ 11-فروری-2022

مغربی کنارے میں فلسطینیوں نے اسرائیلی مسلح سپاہ کے ہاتھوں 3 نوجوانوں کی شہادت کے خلاف ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔

بڑے پیمانے پر ہڑتال مغربی کنارے کے شہروں نابلس، رام اللہ، جنین، طولکرم اور البیرہ میں ہو گی۔

فلسطینی متحدہ مزاحمت کاروں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اس مشترکہ احتجاج کا منصوبہ بنایا ہے۔

اس احتجاج کی مکمل حمایت فلسطینی طلبہ تنظیمات نے بھی کی ہے۔ وہ اپنی تعلیمی مصروفیات معطل کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر شہداء  کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجتماعات میں شرکت کریں گے۔

گذشتہ دنوں نابلس میں شہید کیے گئے 3 فلسطینی نوجوانوں کی نمازِ جنازہ میں بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء جذبۂ جہاد اور شوقِ شہادت سے معمور تھے۔ اس موقع پر زبردست نعرے بازی کی گئی۔

فلسطینی وزیر نے بیان جاری کیا تھا: "3 نوجوانوں کو نابلس میں براہ راست گولیاں مار کر شہید کیا گیا ہے۔”

 

مختصر لنک:

کاپی