کل بدھ کو قابض اسرائیلی فوج نے عوفر جیل پر دھاوا بولا اور قیدیوں پر تشدد کیا گیا۔
قیدیوں اور سابق اسیران کے امور کے ادارے کے میڈیا اہلکار ثائر شریتح نے بتایا کہ قابض فوج نے اچانک عوفر جیل پر دھاوا بولا اور قیدیوں کے ایک گروپ پر حملہ کیا۔ ان پر نئے جرمانے عائد کرنے کی دھمکی دی۔ بیان میں اس بات پر زور دیا کہ آنے والے گھنٹے فیصلہ کن ہوں گےاور قابض فوج دوبارہ جیل پر دھاوا بول سکتی ہے۔
شریتح نے سرکاری فلسطینی خبر رساں ایجنسی "وفا” کی طرف سے جاری کیے گئے اخباری بیانات میں کہا کہ قابض جیلوں کی انتظامیہ "قیدیوں کو ڈرانے دھمکانے اور بھتہ خوری کے طریقوں کے ذریعے انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ "مجدو” جیل میں قیدیوں کی بیرکوں میں تناؤ کی کیفیت پائی جاتی ہے۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں پر جرمانے عائد کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔قیدیوں نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان میں سے کسی کو کوئی نقصان پہنچا تو وہ احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔