پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فوج کی الخلیل میں سڑک کی تعمیر کے لیے کھدائیاں جاری

جمعرات 10-فروری-2022

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ترقومیا کے مقام پر سڑک کی تعمیر اور دوسرے مقامات پر فلسطینی شہریوں کی قیمتی اراضی کی کھدائی جاری رکھی ہوئی ہے۔

ترقومیا میں دفاع اراضی کمیٹی کے رکن طارق ذباینہ نے ایک پریس بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج اور تعمیراتی انتظامیہ دو ہفتوں سے سڑک کی کھدائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سڑک ’تیلم‘ نامی یہودی کالونی کے بالمقابل تعمیر کی جا رہی ہے جو ترقومیا کی اراضی پر بنائے جائے گی۔ یہ سڑک بائی پاس شاہرای 60 کے بالمقابل ہے۔

ذباینہ نے جو خود بھی اس اراضی کے مالک ہیں نے بتایا کہ اب تک صہیونی فوج ذباینہ خاندان، اغریب اور جعافرہ خاندان کی 2500 دونم اراضی کی کھدائی کردی ہے۔

ذباینہ نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج نے حالیہ عرصے کے دوران فلسطینیوں کی قیمتی اراضی، پھل دار باغات اور دیگر املاک کو تباہ کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی