کل بدھ کے روز قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع قصبے سلوان میں ایک نوجوان اور اس کی منگیتر کو زدوکوب کرنے کے بعد گرفتار کر لیا۔
القدس کے ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے یزن رمضان کو سلوان کے علاقے وادی حلو میں شدید زدوکوب کیا۔ پھر اسے اور اس کی منگیتر کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔
قابض فورسز نے "سلوان” کے نواحی علاقوں میں صبح کے اوقات سے ہی متعدد چوکیاں قائم کرکے قصبے میں شہریوں کی نقل و حرکت روک دی تھی۔