ڈیموکریٹک فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین نے افریقی یونین میں اسرائیلی قبضے کی مبصر رکنیت کو معطل کرنے کے افریقی سربراہ اجلاس کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
"جمہوری محاذ” نے ایک تحریری پریس بیان میں افریقی یونین کے رکن ممالک کے موقف کی تعریف کی جنہوں نے قابض اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کے فیصلے کے حق میں ووٹ دیا۔
بیان میں افریقی یونین کے فیصلے کومثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ قابض طاقت بین الاقوامی برادری میں خاص طور خطے کے ممالک میں اپنا اثرو نفوذ بڑھا رہی ہے۔
ڈیموکریٹک فرنٹ نے دوستانہ، امن پسند اور یکجہتی کرنے والی ریاستوں اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ہر قسم کی نوآبادیاتی پالیسیوں اور اسرائیل کی فلسطین میں یہودی آباد کاری کے خلاف اقدامات کریں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں افریقی یونین نے سربراہ اجلاس میں اسرائیل کی یونین میں مبصر رکن کی حیثیت معطل کردی تھی۔