جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی کالونیوں کو آپس میں ملانے کےلیے ایک ارب شیکل کا بجٹ منظور

بدھ 9-فروری-2022

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلا نے انکشاف کیا ہے کہ بیت المقدس کی نام نہاد اسرائیلی بلدیہ نے گذشتہ سوموار کو ایک ارب شیکل کے خطیر بجٹ کی منظوری دی ہے۔ اس بجٹ کی مدد سے مشرقی بیت المقدس میں قائم یہودی کالونیوں کو آپس میں مربوط بنایا جائے گا۔

عبرانی نیوز ویب سائٹ’کول ھعیر‘کے مطابق القدس کی اسرائیلی بلدیہ نے یہودی کالونیوں کو سڑکوں، میٹرو ٹرین اور دوسرے مواصلاتی منصوبوں کے ذریعے باہم مربوط بنانے کے لیے ایک ارب شیکل 31 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر میں میٹرو ٹرین کی پٹری کے لیے94 ملین شیکل اور راموت کالونی کو دوسری کالونیوں سے ملانے کے لیے22اعشاریہ 2ارب شیکل مختص کیے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی