اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے برادر اسلامی ملک مراکش کی عوام اور حکومت سے پانچ سالہ ریان اورم کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
منگل کی شام ریان اپنے آبائی علاقے افران میں کھیلتے ہوئے ایک اندھے کنویں میں گر گیا تھا۔ پانچ دن کی تلاش کے بعد ہفتے کو کامیابی ملی مگر ننھی جان تب تک جا چکی تھی۔
اس واقعے پر پیر و جوان مغموم و آزردہ ہیں۔ دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں حماس کے سیاسی دفتر کے رکن عزت الرشق نے لکھا: "ہم ننھے ریان کی اندوہناک ہلاکت پرریان کے اہلِ خانہ، اپنے عزیز مراکشی عوام اور تمام متعلقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔”
حماس کے سیاسی امور کے سربراہ اساعیل ھنیہ نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ان کے بقول: "ننھے ریان کی رحلت کے درد کو پوری دنیا نے محسوس کیا ہے۔ گھنٹوں پر محیط بچاؤ کی بھرپور کوشش ہوئی مگر وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔”