جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے ڈیڑھ ہزار مکانات کی تعمیر کی منظوری

جمعہ 4-فروری-2022

قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں ’تلہ الفرنسیہ‘ [فرانسیسی ٹیلے] اور عبرانی یونیورسٹی کے درمیان واقع زمین پر 1500 سیٹلمنٹ یونٹس بنانے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

اس منصوبے کی منظوری القدس میں قابض میونسپلٹی کی "تنظیم اور تعمیراتی کمیٹی” نے دی جب کہ تعمیرات 150 دونم رقبے پر ہوں گی جس پر قابض میونسپلٹی کا دعویٰ ہے کہ وہ "سرکاری زمین ہے۔” تعمیر میں 1500 سیٹلمنٹ یونٹس شامل ہیں۔ یہودی طلباء کے لیے رہائش کے لیے 500 کمروں پر مشتمل ایک ہاسٹل   200 فول پروف کمرے تیار کیے جائیں گے۔

 تعمیرات میں ایک عمارت ایسی بھی شامل ہے عوامی خدمت کے استعمال کے علاوہ طویل مدتی مدت کے لیے کرائے پر لینے کے لیے کئی رہائشی ٹاورز بھی شامل ہیں۔

اس سال کے آغاز سے یہ فرانسیسی ٹیلے  پرارائیلی آباد کاری کا پانچواں منصوبہ ہے۔اس سے قبل  150 سے زائد دونم  ابتدائی منصوبے کے اندر عبرانی یونیورسٹی میں تعمیر شدہ علاقے کو توسیع دینے کے منصوبے کی منظوری دی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی