چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن میں یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں زیتون کے درختوں کی تباہی

جمعہ 4-فروری-2022

اسرائیلی آباد کاروں کے ایک گروہ نے زیتون کے درجنوں درخت اکھاڑ دیے اور جانوروں کے ریوڑ پر حملہ کیا ۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں الخیل شہر کی جنوبی جانب مسافر یطا میں یہ ظلم ڈھایا گیا ہے۔

مقامی مبصر فؤاد العمر نے بتایا کہ ظالموں نے زیتون کے 60 درخت ضائع کر دیے ہیں جو ایک فلسطینی خاندان نے بڑی محنت سے اگائے تھے ۔ دو ماہ میں یہ درخت اکھاڑنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے جس کی کتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

عمر کا مزید کہنا تھا کہ آباد کاروں نے مقامی آبادی کے مویشیوں پر بھی حملہ کیا جو قریب میں چر رہے تھے۔ وہ انہیں ہانک کر اپنے ساتھ لے جانا چاہتے تھے مگر اُن کی یہ ظالمانہ کوشش کامیاب نہ ہو سکی۔

مختصر لنک:

کاپی