"یورپ کے فلسطینی” کانفرنس نے یورپی ممالک اور اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کریں اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تازہ ترین رپورٹ کی روشنی میں اسرائیل کےخلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں اقدامات کیے جائیں۔
خیال رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں اسرائیل کو’نسل پرست‘ ریاست قرار دیتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کی مذمت کی ہے۔
یورپ میں فلسطین کانفرنس نے کل بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ "ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ اور اس سے حقائق کی تصدیق کی گئی ہے کہ قابض ریاست ایک مجرم ریاست ہے۔اس کے بعد عالمی برادری اور اداروں پرلازم ہوگیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرنے کے لیےاقدامات کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس رپورٹ میں بیان کیے گئے ناقابل تردید حقائق واضح طور پر اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ وہ حکومتیں جو اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھتی ہیں اور اسے اقوام متحدہ کے اندر جوابدہی سے بچاتی ہیں، وہ نسل پرستانہ حکومت کی حمایت کر رہی ہیں۔ بین الاقوامی قانونی نظام کو کمزور کر رہی ہیں اورفلسطینی قوم پراسرائیلی ریاست کے مظالم کو بڑھا رہی ہیں۔
"یورپ کے فلسطینیوں” نے تمام ممالک خاص طور پر یورپی ممالک، ان کے فیصلہ سازوں، اور یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ”نسل پرست اسرائیلی غاصب ریاست کے ساتھ ہر قسم کی تعلق ختم کریں۔
فلسطینی علاقوں کے اندر اپنی موجودہ تحقیقات کے تناظر میں روا رکھے جانے والے نسل پرستی کے جرم پر غور کرے۔
کانفرنس نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے لیے اپنی مکمل حمایت کی تجدید کی جس نے یہ رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ جرائم مہم کی مذمت کی گئی ہے۔