جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل نے فلسطینیوں پر مردا گاؤں میں تعمیرات پر پابندی لگا دی

جمعرات 3-فروری-2022

کل بدھ  کو قابض اسرائیلی حکام نے سلفیت کے شمال میں واقع مردا گاؤں میں شہریوں کو کام اور تعمیرات روکنے کے نوٹس بھیجے ہیں۔

مردا ولیج کونسل کے سربراہ مراد الخفش نے بتایا کہ قابض فورسز نے گاؤں پر دھاوا بولا اور گاؤں کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں مکانات اور سہولیات کے کام اور تعمیرات کو روکنے کے نوٹس بھیجے۔ قابض حکام نے دعویٰ کیا کہ یہ تعمیرات’سیکٹر سی‘ میں ہو رہی ہیں۔

زیرتعمیر مکانات مقامی شہریوں جہاد خلیل، ضرغام ابداح اور زاھی منصور کی ملکیت ہیں۔ اس کے علاوہ قابض حکام نے شہری سامی محمد جمیل کی زیرتعمیر دوکان بھی بند کردی جب کہ مفید حماد کے مویشیوں کے باڑےکی تعمیر بھی رکوا دی۔

مختصر لنک:

کاپی