شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی علاقوں میں کرونا سے 12 اموات،10 ہزار سے زاید نئے کیسز

جمعرات 3-فروری-2022

فلسطینی وزارت انصاف کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  کرونا سے بارہ فلسطینی دم توڑ گئے جب کہ 10374 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 2172 مریض صحت یاب ہوئے۔

وزارت صحت کی طرف سے روز مرہ بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کرونا کے پانچ مریض دم توڑ گئے جب کہ الخلیل میں تین، جنین میں دو اور طولکرم اور نابلس میں ایک ایک فلسطینی جاں بحق ہوا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران القدس کے اطراف میں کرونا کے 571 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا۔ الخلیل میں 638، طولکرم میں 178، بیت لحم میں 624، قلقیلیہ میں 155، رام اللہ سے 1140، سلفیت میں 84، جنین میں 380، نابلس میں 1043، طوباس میں 95، اریحا اور وادی اردن میں 157، غزہ میں 2469 اور القدس شہر میں 1840 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی