فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت سیکیورٹی فورسز نے کل منگل کے روز طوباس میں الفارعہ کیمپ میں نہتے طلبا کی ریلی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عباس ملیشیا نے فلسطینی طلبا پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے حقوق کے لیے پرامن احتجاج کررہے تھے۔
فائرنگ سے زخمی ہونے والے طالب علم حمزہ راید علی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ گولی اس کی ران میں لگی جس کے نتیجے میں اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی نوجوان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔