شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل میں شہری آبادی کا سیکیورٹی اداروں پر عدم تحفظ: سروے

منگل 1-فروری-2022

قابض اسرائیلی ریاست کے حلقوں میں رائے عامہ کے ایک جائزے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قابض ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز کے تناظر میں سلامتی کے عمومی احساس میں کمی واقع ہوئی ہے۔

تل ابیب یونیورسٹی سے منسلک سینٹر فار نیشنل سیکیورٹی ریسرچ کی جانب سے کرائے گئے سروے کے مطابق 66 فیصد اسرائیلی عوام نے بیرونی سیکیورٹی خطرات سے زیادہ اندرونی سماجی خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

 31 فی صد جواب دہندگان نے کہا کہ فلسطینی سلامتی کا خطرہ انہیں سب سے زیادہ پریشان کرتا ہے۔ 15 فی صد نے فلسطینی کارروائیوں پر  خوف کا اظہار کیا جب کہ 13 فی صد نے اشارہ کیا کہ شمالی محاذ (حزب اللہ) ان کی تشویش کا باعث ہے۔

رپورٹ میں 23 فی صد کا خیال تھا کہ جوہری ایران سب سے خطرناک خطرے کی نمائندگی کرتا ہے اور 45 فی صد نے اپنے ملک کی ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کی صلاحیت پر اطمینان کا اظٖہار کیا جب کہ 34 کا خیال تھا کہ ایسا نہیں ہو سکتا۔

امریکا پر قابض طاقت کے انحصار پر 85 نے جواب دیا کہ خطرات کے پیش نظر انہیں صرف اپنے آپ پر بھروسہ کرنا چاہیے۔

مختصر لنک:

کاپی