جمعه 02/می/2025

شام کی فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی شدید مذمت

منگل 1-فروری-2022

کل سوموار کی شام نے مختلف فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی ریاست کے جنگی جرائم  اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے اور اسرائیلی جرائم کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ شامی حکومت قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی عوام کی املاک کی مجرمانہ مسماری اور ان پرقبضے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے میں صالحہ خاندان کے گھروں اور ان کے خاندان کے افراد کو گرفتار کرنے کو سنگین جرم قرار دیتی ہے۔

بیام میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری، شہریوں کی من مانی گرفتاریاں، ان کی زمینوں پر قبضہ ایک ایسا جرم ہے جو بین الاقوامی قانون، انسانی حقوق اور سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قراردادوں سے متصادم ہے۔

وزارت خارجہ نے فلسطینی عوام کے لیے شام کی حمایت، فلسطینی قوم کی  آزادی ،غیرقانونی  قبضے کے خاتمے اوراپنی سرزمین پر آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی