کل ہفتے کے روز قابض فوج نے بتایا کہ غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔
فوج نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا کہ نابلس کے جنوب مغرب میں واقع تل گاؤں کے قریب ایک فوجی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔
فوج نے مزید تفصیلات کے بغیر کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کسی فلسطینی تنظیم نے فائرنگ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
عبرانی ذرائع نے بتایا کہ ایک تیز رفتار گاڑی سے فائرنگ کی گئی جو موقعے سے فرار ہوگئی۔
مغربی کنارے میں بستیوں کی تعمیر اور فلسطینی اراضی پر قبضے کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض فوج کی جانب سے فلسطینی مظاہرین پر تشدد کیا گیا اور فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن مہم بھی جاری ہے۔