جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ کے محنت کشوں پر یہ دن بھی بھاری

پیر 31-جنوری-2022

 فلسطینی کسانوں اور ماہی گیروں کے خلاف غزہ کی پٹی کی جنوبی اطراف اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں روز مرہ کا معمول بنتی جا رہی ہیں۔

مقامی ذرائع  نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے کسانوں اور ان کے ریوڑوں پر گولیاں برسائیں۔ یہ واقعہ القرارہ اور عبسان الکبیرہ کی مشرقی جانب پیش آیا۔

اسی طرح کا اندوہناک واقعہ رفح کے ساحلی علاقے میں بھی پیش آیا جہاں ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملہ ماہی گیروں کو ان کے گھروں تک محدود کرنے اور روزی روٹی سے محروم کرنے کی ظالمانہ کوشش ہے۔

اسرائیلی فوج انسانیت سوز مظالم ڈھاتی چلی جا رہی ہے۔ روزانہ ظلم کی ایک نئی داستان رقم ہو رہی ہے۔ ظلم کی سیاہ رات ایک روز سحر ہو گی، ان شاء اللہ۔

مختصر لنک:

کاپی