اسرائیلی قابض فوجیوں نے مظلوم فلسطینیوں کو پابندِ سلاسل کرنے کا سلسلہ بلا روک جاری کر رکھا ہے۔ مغربی کنارے کے کئی علاقوں میں گھر گھر چھاپے جاری ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق صوبہ اریحا میں آٹھ شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ صوبہ رام اللہ کے مختلف علاقوں سے پانچ شہری حراست میں لئے گئے ہیں۔ القدس اور الخلیل سے چار نوجوانوں کو پکڑا گیا ہے۔