انیشنل بیورو فار ڈیفنڈنگ دی لینڈ اینڈ ریزسٹنگ سیٹلمنٹ نے کہا ہےکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی دہشت گردی اسرائیلی آبادکاری کی پالیسی کا ایک فطری نتیجہ ہے۔
ہفتہ وار رپورٹ جس میں یہودی آبا کاروں کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے میں بتایا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں آباد کاروں کے دہشت گردانہ طرز عمل کی مذمت کی لہر امریکا میں بااثر یہودی حلقوں کی طرف سے فراہم کی جانے والی معاونت کے باعث زیادہ پھیل رہی ہے۔
رپورٹ میں ایک قابل ذکر پیش رفت میں "اسرائیل پالیسی فورم” نے گذشتہ ہفتے قابض حکومت کو ایک مکتوب بھیجا جس میں اس کے صدر نفتالی بینیٹ، ان کے وزیر خارجہ یائر لپیڈ اور ان کے وزیر دفاع بینی گینٹز سے دہشت گردی کی مذمت کرنے کی اپیل کی گئی۔ مغربی کنارے میں یہودی انتہا پسندوں کی طرف سے فلسطینیوں، اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں کے خلاف جاری سیاسی تشدد روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔
گذشتہ ہفتے اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں، فلسطینیوں یا اس کی فوجی دستوں اور اسرائیلی بائیں بازو کے کارکنوں کے خلاف مغربی کنارے میں آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے حملوں کو "دہشت گرد” قرار دیا۔
اسرائیلی وزیر برائے داخلی سلامتی عمر بار لیو نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف آباد کاروں کی "منظم دہشت گردی” کے عمل کو تسلیم کیا۔ انہوں نے نابلس کے جنوب میں حوارہ اور بورین میں اسرائیلی اور فلسطینی کارکنوں پر نقاب پوش آباد کاروں کے حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ کچھ یہودی آباد کار فلسطینیوں پر حملے کرتے ہیں۔
"پیس ناؤ” اور "یش دین” نامی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق، آباد کاروں کے 63 فیصد حملے آباد کاری چوکیوں کے آس پاس ہوئے۔ 150 چوکیاں مغربی کنارے میں موجودہ بستیوں کے ارد گرد پھیلی ہوئی ہیں۔ ان چوکیوں کو فلسطینیوں پرحملوں اور یہودی آباد کاری اور توسیع کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آباد کاروں کا تشدد قابض فوج کے تشدد کی تکمیل کرتا ہے جو فلسطینیوں کو اپنی زمینوں اور پانی کے ذرائع تک رسائی سے روکتا ہے۔
نیشنل بیورو کے مطابق بینی گینٹز نے مغربی کنارے میں درجنوں سیٹلمنٹ چوکیوں، نوجوان پراجیکٹس، اور سیٹلمنٹ فارمز کے بجلی کے نیٹ ورک سے کنکشن کی توثیق کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کا مطلب ہے کہ فلسطینیوں کی ذاتی ملکیتی اراضی پرقائم کی گئی چوکیوں کو قانونی حیثیت دینے کی راہ ہموار ہو گی۔
ایک نئی اشتعال انگیز پیش رفت میں شمالی مغربی کنارے میں سیٹلمنٹ بلاک کے سربراہ، "یوسی داگن” نے نابلس میں ماؤنٹ گیریزم پر سیکڑوں سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کا اعلان کیا۔