جمعه 15/نوامبر/2024

افریقی یونین میں اسرائیلی شمولیت کی راہ روکنے پر الجزائر کی تحسین

اتوار 30-جنوری-2022

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے اعلی عہدے دار سامی ابو زہری نے افریقی یونین میں اسرائیلی نمائندگی منسوخ کروانے کی ان تھک کوششوں پر الجزائر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جمعہ کو ایک اخباری بیان میں ان کا کہنا تھا: حماس اگلے مہینے کی 5 تاریخ کو ایتھوپیا کے دارالحکومت میں ہونے والے افریقی سمٹ کی تیاریوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اس سمٹ میں الجزائر اسرائیل کو افریقی یونین سے خارج کرنے کی سفارش کرے گا۔

حماس کے رہنما نے عرب اور افریقی ممالک کو الجزائر سے تعاون کی درخواست کی ہے۔ یہی سمٹ کی کامیابی ہو گی۔ ان کے بقول الجزائر کا جذبہ عربوں کی شان اور افریقی اقدار کا ترجمان ہے۔ کسی قابض ملک کا افریقی یونین کا حصہ ہونا کسی صورت بھی افریقی تاریخ، اصول اور روایات سے لگّا نہیں کھاتا لہذا اسرائیل کو جلد از جلد افریقی ملکوں کی نمائندہ تنظیم سے خارج کر دینا چاہیے۔

مختصر لنک:

کاپی