چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودیوں کے قبلہ اول پر دھاوے، القدس سے 22 فلسطینی گرفتار

جمعہ 28-جنوری-2022

یہودی آباد کاروں نے کل جمعرات کو مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اس موقعے پر قابض اسرائیلی فوج نے القدس میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 22 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ دسیوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ بارش کے باوجود دسیوں آباد کاروں نے حرم قدسی پر دھاوا بولا۔

ادھر مسجد اقصیٰ کے مشرقی حصے پر یہودی آباد کاروں نے تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ یہودی آباد کاروں کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

ادھر کل جمعرات کو اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائی میں 22 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2021ء کے دوران 34 ہزار 562 یہودی آبا کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔


مختصر لنک:

کاپی