جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس:باب العامود سے 17 فلسطینی گرفتار

جمعہ 28-جنوری-2022

کل جمعرات کو بیت المقدس میں بارش اور برف باری کے باوجود قابض اسرائیلی فوج نے 17 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان فلسطینیوں کی گرفتاری مسجد اقصیٰ کے باب العامود سے عمل میں لائی گئی۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے شدید سردی، بارش اور برف باری کے باوجود بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس دوران قابض فوج نے کم سے کم 17 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کی شناخت محمد خليل أبو سبيتان، محمد مهند أبو الهوى، سلطان خويص ، مهدي أبو غنام، عمر يوسف خويص، أيهم ناجي أبو جمعة، يزن أبو جمعة، إسماعيل المخ اورمحمد جمال خويص کے ناموں سے کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی