چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت لحم: یہودی شرپسندوں کے قاتلانہ حملے میں دو حقیقی بہنیں زخمی

جمعرات 27-جنوری-2022

یہودی آباد کاروں نے کل بدھ کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں کیسان کے مقام پرفلسطینی  خواتین چرواہوں پر حملہ کیا۔

مقامی سماجی کارکن احمد غزال نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے فلسطینی  خواتین چرواہوں جو دونوں حقیقی بہنیں  ہیں پر وحشیانہ تشدد کیا۔ ان کی شناخت فاطمہ اور نایفہ محمد عبیادت کے نام سے کی گئی ہے۔

یہودی آباد کاروں نے ان پر سنگ باری بھی کی اور اس کے بعد انہیں دو گھنٹےتک حبس بے جا میں رکھا گیا۔

کیسان کے مقام پر یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں پرحملے روز کا معمول بن گئے ہیں اور یہودی آباد کار آئے روز فلسطینیوں کے گھروں اور ان کی جان ومال پرحملے کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی