اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے متحرک کارکنوں اور تنظیموں نے آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی طبی کانفرنس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ مطالبہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ اس کانفرنس میں اسرائیلی ریاست بھی شرکت کرے گی۔
اس وقت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرایک سے زائد ایسی مہمات چل رہی ہیں جن میں’ایڈک انٹرنیشن ٹیتھ کانفرنس‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کانفرنس آئندہ فروری میں دبئی میں منعقد ہوگی جو تین تک جاری رہے گی۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ہیش ٹیگ بائیکاٹ اسرائیل، اور اسرائیل سے دوستی خیانت ہے‘ کے عنوان سے مہمات جاری ہیں۔
ٹویٹر پرجاری مہم میں خلیجی ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کی شرکت کی وجہ سے دبئی میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کا بائیکاٹ کریں۔
مہم میں پیش پیش کارکنوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس طرح کی کانفرنسوں میں شرکت کرکے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی مذموم کوشش کررہا ہے۔