اردن میں فلسطینی امور کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل رفیق خرفان نے کہا ہےکہ اردن میں فلسطینی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’UNRWA‘ کا بجٹ مملکت میں فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد کے مطابق نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مملکت میں فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد تقریباً 24 لاکھ ۔ یہ تعداد کل فلسطینی پناہ گزینوں کا 40 فیصد ہے۔
خرفان نے المملکہ چینل کودیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اردن میں UNRWA بجٹ پروگرام کے بجٹ کا صرف 18 فیصد بنتا ہے۔ مملکت ایک طویل عرصے سے اپنے حصے میں اضافے کا مطالبہ کر رہی تھی۔
فلسطینی امور کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل، جو اردن کی وزارت خارجہ سے منسلک ہے، نے کہا کہ "یو این آر ڈبلیو اے تمام پناہ گزینوں کے ساتھ اردنی ریاست کی سخاوت ہے کہ ہم فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے اونروا سے مطالبات نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہنگامی بجٹ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کرتے۔
خرفان نے مزید کہا کہ اردن فلسطینی پناہ گزینوں کو براہ راست اور بالواسطہ خدمات فراہم کرتا ہے جو کہ ’اونروا‘ اپنے تمام شعبوں میں خرچ کرنے سے زیادہ ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ 2022 میں ’اونروا‘ کی مالی صورتحال گذشتہ سال کے مقابلے بہتر ہو گی۔ برسلز کانفرنس میں ہونے والی ڈونر کانفرنس کے بعد توقع ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد میں اضافے کے وعدے کیے گئے ہیں۔