ترکی کے وزارت مذہبی امور کی صدارت نے 21 اور 22 مئی کو ایک بین الاقوامی سمپوزیم کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد القدس اور مسجد اقصیٰ کے مسئلے کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔
کل جمعرات کو اپنی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ سمپوزیم کا مقصد "مذہبی، ثقافتی اور تاریخی ورثے، خاص طور پر القدس شہر اور مسجد اقصیٰ کے بارے میں بیداری کی سطح کو بڑھانا ہے۔”
سمپوزیم سائنسی مطالعات اور مذہبی، تاریخی اور ثقافتی نتائج کے فریم ورک کے اندر،القدس اور مسجد اقصیٰ میں ترک عوام کی دلچسپی کو بڑھانا چاہتا ہے۔
سمپوزیم میں وضاحت کی کہ کرونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ میں پیش رفت کے باعث سمپوزیم کا انعقاد ویڈیو لنک کے ذریعے کیا جائے گا۔
"ترک مذہبی امور” نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ "عمرہ سروسز ڈیپارٹمنٹ” کا نام جو کہ ترکی کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف حج وعمرہ سروسز سے منسلک ہے کو تبدیل کر کے "محکمہ عمرہ اور دورہ القدس” رکھا گیا ہے۔