جمعرات کو قابض اسرائیلی حکومت نے اعلان کیا کہ اس نے جرمن شپ یارڈ "Tenskrupp” کے ساتھ اسرائیلی بحریہ کے لیے تین جدید آبدوزیں خریدنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
عبرانی اخبار، میکور رشون نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ اس معاہدے پر دستخط اسرائیلی وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر میں برسوں کے مذاکرات کے بعد منعقد ہونے والی ایک مختصر تقریب میں ہوئے۔”
اخبارنے نشاندہی کی کہ اس معاہدے میں تین جدید آبدوزوں کی تیاری شامل ہے جو دنیا کی جدید ترین آبدوزوں میں سے ایک ہے۔ ایک نئی سیریز "ڈیکر” سےجن کی مالیت تین ارب یورو ہے پہلی آبدوز اسرائیلی فوج کو نو سال کے اندر فراہم کی جائے گی۔
اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق جرمن حکومت 2017 میں اسرائیل اور جرمنی کے درمیان طے پانے والے سابقہ معاہدے کی بنیاد پر خصوصی گرانٹ کے ذریعے معاہدے کے کچھ حصے کی مالی اعانت کرے گی۔
نئے معاہدے میں 850 ملین یورو مالیت کا ایک باہمی خریداری کا معاہدہ شامل ہے۔ اس میں اسرائیلی صنعتوں سے خریداری شامل ہے۔ بہ شمول فوجی سازوسامان، جن کی مالیت کروڑوں یورو ہے۔
معاہدے کے جواب میں وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا کہ آج صبح ہم نے تین عالمی معیار کی آپریشنل آبدوزوں کی خریداری مکمل کر لی ہے۔