پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیل کا ’ہیٹز3‘ میزائل کا تجربہ

بدھ 19-جنوری-2022

منگل کواسرائیلی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ تل ابیب نے”ہیٹز 3″ (ایرو) اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم کا ایک نیا تجربہ کیا ہے۔ یہ تجربہ ایک ہفتے قبل کیا جانا تھا مگر اسے بغیر وجہ بتائے ملتوی کردیا گیا۔

ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ "پہلے سے منصوبہ بند” تجربہ سمندر کی طرف وسطی علاقے (وسطی مقبوضہ فلسطین) میں فضائیہ کے ایک فوجی اڈے پر کیا گیا۔

وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ اللد ایئرپورٹ (بین گوریون) پر پرواز کے راستے ٹیک آف اور لینڈنگ کے لیے شمالی راستوں کی طرف موڑ دیے گئے تھے۔

ایک دوسرے سیاق و سباق میں سرکاری عبرانی ریڈیو "کان” نے اطلاع دی کہ پیر/منگل کی نصف شب کے قریب اسرائیلی فضائیہ کے طیارے یونان کے "نیٹو” کے اڈے سے بحیرہ روم میں ٹیسٹ میں حصہ لینے کے لیے روانہ ہوئے جہاں سے طیارے اپنے اڈوں پر واپس آ گئے۔

ایرو سسٹم کئی آلات پر مشتمل ہے جن میں  انتہائی طاقتور ریڈار، کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم، اور انٹرسیپٹر میزائل سسٹم شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی