چهارشنبه 30/آوریل/2025

لبنان کی اسرائیل سے گیس برآمد کرنے کی خبروں کی تردید

پیر 17-جنوری-2022

لبنان کی وزارت توانائی نے کل اتوار کے روز ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ان خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ہے کہ ان کا ملک اسرائیل سے گیس برآمد کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی طرف سے لبنان کو اسرائیل سے گیس کی سپلائی سے متعلق اقدامات پر کوئی بات چیت نہیں کی گئی ہے۔

وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ میڈیا میں آنے والی خبروں جن میں کہا گیا ہے کہ لبنان کو اسرائیل سے گیس کی سپلائی کی جائے گی بے بنیاد ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان کا مصر سے گیس کی خریداری کا معاہدہ ہوا ہے جس میں اسرائیل کا کوئی حصہ نہیں۔

قبل ازیں ہفتے کے روز اسرائیل کےعبرانی ٹی وی چینل 12نے  اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ لبنان اسرائیل سے گیس کے حصول کےلیے امریکا کی ثالثی میں بات چیت کررہا ہے۔

ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اردن کو گیس کی سپلائی کرے گا جہاں سے پائپ لائن کے ذریعے اور وہاں سے لبنان تک گیس کی سپلائی کی جائے گی۔

مختصر لنک:

کاپی