یکشنبه 04/می/2025

فلسطینی اتھارٹی اور قابض اسرائیل کے درمیان "نا معلوم” ماحولیاتی معاہدہ

ہفتہ 15-جنوری-2022

جمعہ کے روز عبرانی میڈیا نے تجویز پیش کی کہ فلسطین میں مقامی حکام کے سربراہ اگلے بدھ کو نام نہاد "اسرائیلی سول انتظامیہ” کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے تاکہ "غیر معمولی ماحولیاتی تعاون” پر اتفاق کیا جا سکے۔

اخبار "دی ٹائمز آف اسرائیل” نے کہا ہے کہ "اسرائیل” تعاون کے فریم ورک کے اندر مغربی کنارے کے 72 چھوٹے فلسطینی دیہاتوں میں فضلہ جمع کرنے کے نظام کے قیام کے لیے مالی معاونت کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر منفرد منصوبہ بندی کے مطابق منصوبہ کامیاب ہو جاتا ہےتو فلسطینی کچرے سے پاک شہر حاصل کر لیں گے اور لاکھوں لوگ فضلے سے نجات پاسکیں گے۔ آگ اور کالے زہریلے دھوئیں سے پاک صاف ہوا میں سانس لینے کی صلاحیت دوبارہ حاصل کر لیں گے۔

اخبار نے نشاندہی کی کہ مغربی کنارے کے 28 لاکھ رہائشیوں میں سے تقریباً 20 لاکھ لوگ ایسے شہروں اور قصبوں میں رہتے ہیں جن میں فضلہ کو ٹھکانے لگانے کا منظم نظام موجود ہے۔رپورٓٹ کے مطابق مسئلہ چھوٹے دیہاتوں میں ہے، جن کی میونسپل انتظامیہ اس کمیٹی پر منحصر ہے جس کے پاس آمدنی کے ذرائع اور صلاحیت نہیں ہے۔

نام نہاد "اسرائیلی سول انتظامیہ” کا حوالہ دیتے ہوئے اخبار نے لکھا کہ اس نے رام اللہ، طولکرم اور قلقیلیہ کے علاقوں میں 72 ایسے دیہاتوں کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا ہے جہاں فضلہ کو ٹھکانے نہیں لگایا جاتا۔

مختصر لنک:

کاپی