چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی مساجد پر یہودی شرپسندوں کےحملے، مفتی اعظم کی مذمت

جمعہ 14-جنوری-2022

فلسطین کے مفتی اعظم الشیخ محمد حسین نے یہودی شرپسندوں کی جانب سے فلسطین بھر میں مساجد پرحملوں اور فلسطینی نمازیوں پر تشدد کے مجرمانہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق مفتی اعظم فلسطین نے ایک پریس بیان میں کہا کہ فلسطینی مساجد پر یہودی آباد کاروں کے حملوں کے پیچھے اسرائیلی ریاست کی حمایت ہے جو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کے ساتھ ساتھ اسٹیٹس کو کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

مفتی اعظم نے مسجد ابراہیمی کے باہر یہودی آباد کاروں کے کیمپ لگانے کے عمل کی بھی مذمت کی اور اسے یہودی شرپسندوں کی مسلمانوں کی عبادت گاہ کو نقصان پہنچانے اور فلسطینیوں کی عبادت میں مداخلت کے مترادف قرار دیا۔

الشیخ محمد حسین نے مسجد ابراہیمی کے قریب صور القلعہ کے مقام پر کھدائیوں کی شدید مذمت کی اور ان کھدائیوں کو یہودی شرپسندوں اور اسرائیلی ریاست کی ملی بھگت قرار دیا۔

مختصر لنک:

کاپی