مصر کے جزیرہ نما سینا میں گذشتہ روز دو بسوں کے درمیان ہونے والے المناک تصادم کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔
مصری وزارت داخلہ کی طرف سے ہفتے کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ حادثہ مصر کے علاقے جزیرہ نما سینا میں دو بسوں کے درمیان ٹکرانے سے پیش آیا۔ جنوبی سینا کے سویز شہر کو ملانے والی شاہراہ پر پیش آنے والے حادثے میں 16افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔
بیان میں مزید کہا ہے کہ حادثے کے بعد13 ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچیں جن میں زخمیوں کو اسپتال لایا گیا۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔