شنبه 16/نوامبر/2024

سال2021ء میں الخلیل شہر سے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 800 فلسطینی گرفتار

ہفتہ 8-جنوری-2022

فلسطینی اسیران کے امور پرنظر رکھنے والے اسیران مرکز کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ مہینوں کے دوران غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی گرفتاریوں اور تشدد کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ القدس کے بعد غرب اردن کا جنوبی شہر الخلیل فلسطینیوں کی گرفتاریوں کے حوالے سےدوسرے نمبر پر ہے جہاں سے گذشتہ برس 800 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الخلیل شہر اور اس کے اطراف کے تمام مقامات، قصبے اور دیہات اسرائیلی فوج کی روزانہ کی بنیاد پرجاری غنڈہ گردی کا شکار رہے ہیں۔ فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر گرفتاریاں، تلاشی، گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ اور خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنا، قیمتی سامان، نقدی، زیورات اور مواصلاتی آلات کی لوٹ مار بھی روز کا معمول رہی۔

گذشتہ برس قابض فوج نے بنی نعیم کے الخضور خاندان کے 5 حقیقی بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر حراست میں لیا گیا۔ اس موقعے پر مصطفیٰ الخضور پر قابض فوج نے وحشی کتے چھوڑے جنہوں نے انہیں بھنبھوڑ کر رکھ دیا۔

قابض فوج نے ان پر تشدد کیا اور ان کے ناک اور منہ سے خون بہہ گیا۔ سابق اسیر محمد الخضور کو اس کی بیوی اور بچوں کے ساتھ وحشیانہ طریقے سے مارا پیٹا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی