فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں جمعہ کے روز فلسطینی شہریوں کی سنگ باری کے نتیجے میں چار یہودی آباد کار زخمی ہوئے جب کہ قابض آباد کاروں کی تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی شہریوں کی سنگ باری کے نتیجے میں چار یہودی آباد کار زخمی ہوئے جب کہ تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ غوش عتصیون یہودی کالونی میں پتھراؤ سے ایک آباد کار سر میں پتھر لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔
جمعرات کو مشرقی نابلس میں العقربانیہ کے مقام پر یہودی آباد کاروں نے 48 سالہ خاتون شفیقہ فائز بشارات کو گاڑی کی ٹکرمار کر زخمی کردیا تھا۔