قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کواٹر کے اطراف میں دھاوے بولے اور فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کرتلاشی لی۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے گاڑیوں کے ذریعے ارسال کالونی میں دھاوے بولے۔ اس موقعے پر قابض فوج نے فلسطینیوں کے گھروں پر صوتی بموں اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ فلسطینی شہریوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی جب کہ قابض فوج نے انہیں منتشر کرنے کے لیے صوتی بموں، دھاتی گولیوں اور آنسوگیس سے انہیں نشانہ بنایا۔
خیال رہےکہ فلسطینی اتھارٹی کے رام اللہ میں قائم ہیڈ کواٹر کے اطراف کے مقامات کو فول پروف سیکیورٹی مقامات سمجھا جاتا ہے۔ وہاں پر فلسطینی ایوان صدر، کابینہ ہاؤس اور مختلف ممالک کے سفارت خانے واقعے ہیں۔