یکشنبه 04/می/2025

ھشام ابو ہواش کی بھوک ہڑتال ختم کرنے کی ڈیل پر اقوام متحدہ کا خیر مقدم

جمعرات 6-جنوری-2022

اقوام متحدہ نے فلسطینی شہری ھشام ابو ھواش کی انتظامی قید کے خاتمے کے لیے اسرائیلی حکام کے ساتھ ڈیل کا خیرمقدم کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ فلسطینی قیدی ابو ھواش اور اسرائیلی حکام کے درمیان اس ڈیل کا خیر مقدم کرتا ہے جس کے تحت ابو ھواش کو 26 فروری کو رہا کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے کہا کہ ہم ھشام ابو ھواش کی رہائی کے لیے اسرائیلی حکام کے درمیان طے پائی ڈیل کو مثبت پیش رفت سمجھتے ہیں۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم قانون کے تحت قیدیوں کے خلاف مقدمات چلانے یا ان کی رہائی سے متعلق قانون کی حمایت کرتے ہیں۔اسرائیل کے ہاں انتظامی قید سے متعلق بھی ہمارا یہی اصولی موقف ہے۔

خیال رہےکہ اسرائیلی جیل میں انتظامی قید کے خلاف 141 دن تک مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی ھشام ابو ھواش کو 26 فروری کو رہا کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کے بعد اسیر ابو ھواش نے طویل بھوک ہڑتال ختم کردی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی