چهارشنبه 30/آوریل/2025

سال 2021ء، غرب اردن، القدس میں 94 فلسطینی شہید ہوئے

بدھ 5-جنوری-2022

سال 2021ء میں فلسطین کے علاقوں غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں 94 فلسطینی شہید کئے گئے۔

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غرب اردن اور القدس میں گذشتہ برس اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں فلسطینیوں کی اموات میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس غرب اردن اور القدس میں اسرائیلی فوج اور دیگر اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی 34017 خلاف ورزیاں کی گئیں۔ ان واقعات میں انتہا پسند یہودی آباد کاروں کی فلسطینیوں کے خلاف کارروائیاں بھی شامل ہیں۔ انسانی حقوق کے ادارے انہیں انسانیت کے خلاف جنگی جرائم قرار دیتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس غرب اردن اور القدس میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 94 فلسطینی شہید اور 11 ہزار 92 فلسطینی زخمی ہوئے۔ ان دو فلسطینی علاقوں سے گذشتہ برس 5286 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس یہودی آباد کاروں کے فلسطینی شہریوں پر 1032 واقعات کا اندراج کیا گیا جب کہ یہودی آباد کاروں اور قابض فوج کی طرف سے فلسطینیوں پر براہ راست 2502 بار فائرنگ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس قابض فوج کی طرف سے فلسطینی علاقوں میں 4084 بار دھاوے بولے گئے اور 4210 بار ناکے لگا کر تلاشی لی گئی۔ گذشتہ برس اسرائیلی فوج نے غرب اردن اور القدس میں فلسطینیوں کے 317 مکانات مسمار کیے گئے۔

مختصر لنک:

کاپی