قابض اسرائیلی ریاست میں کرونا وائرس کے انفیکشن کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں تقریباً چار ہزار کیسز ریکارڈ کیے گئے۔
"اسرائیلی وزارت صحت” کی روزانہ بریفنگ کے مطابق کل سوموار کو کرونا وائرس کے 3947 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 94 کی حالت تشویشناک ہے۔
سمری میں مزید کہا گیا کہ جن لوگوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ان میں سے 38 کیسزوینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔
اسرائیل میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 20429 ہو گئی ہےجس سے کرونا انفیکشن کی کل تعداد 1376923 ہو گئی، جب کہ مارچ 2020 میں ملک میں وائرس کے پھیلنے کا اعلان ہونے کے بعد سے کرونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 8243 تک پہنچ گئی۔