پنج شنبه 01/می/2025

قابض اسرائیلی فوج کی بیت المقدس میں گرفتاریاں، تفتیش کے لئے طلبی

ہفتہ 1-جنوری-2022

اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں اور پولیس فورس نے مقبوضہ بیت المقدس میں بڑے پیمانے پر حراستوں اور تفتیش کے لئے طلبی کے نوٹسز تھمانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق بیت المقدس میں تحریک فتح کے متعدد رہنمائوں کو ممبران کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ کچھ کو تفتیشی مراکز میں پیش ہونے کے نوٹسز دیے ہیں۔ یہ تمام اقدامات ایسے موقع پر اٹھائے گئے ہیں جبکہ تحریک فتح کے 57ویں یوم تاسیس کی تیاریاں جاری  ہیں۔

اسرائیلی فوج اور پولیس مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف چھاپا مار کارروائیاں وقتا فوقتا جاری رکھتی ہے۔ان کارروائیوں میں فلسطینیوں کو گرفتار، گھروں کی تلاشی، فلسطینی شہریوں کو خوفزدہ کرنے جیسے مختلف حربے استعمال کرتے ہیں۔

اس وقت اسرائیلی جیلوں میں 4650 فلسطینی قیدی مقید ہیں جن میں 34 خواتین، 160 بچے اور 500 انتظامی اسیران شامل  ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی